قدیم زبان اور جدید ایجادات، پیشین گوئیاں اور ان کی غلط تشریح

by - 12:40 AM

جس اللہ کی عطا کی عقل سے انسان مریخ پر نظر جمائے ہوئے ہے۔ 
اس کو جاہل ملا (ہر دین و مذہب سے) نہ جانے کیوں پتھر کے دور کا سمجھتے ہیں۔ (معاذ اللہ) 
مثلا بہت سی پیشین گوئیوں میں سواری سے مراد گھوڑا لیا جاتاہے اور نیزے سے مراد پرانا نیزہ جبکہ وہ سٹاف ویپن بھی ہوسکتا ہے۔
اللہ لطیف الخبیر ہے اگر صرف کواٹم میکینکس کی نطر سے ان تین اسماء کو پڑھا جائے تو عقل رنگ رہ جاتی ہے۔ ایسے مقام پر عقل کا ماتھا ٹیکنا لازم ہوجاتا ہے جبکہ اس کا شل نہ ہونا واجب۔ 
کیوں کہ سب کچھ عقل کا مظہر ہے۔ 
یہ الگ کہ یہ عقل انسانی کی بات نہیں۔ 
میں اس کو عقل کل کا جزو مانتا ہوں۔ 
جس کل کا جزو ایسا ہے، کہ اب ڈی این اے انڈیکسنگ کیے جاتا ہے اور انسان طبیعات کی حدود پر کئی بار دستک دے چکا، اس کا کل کیسا ہو گا؟
افسوس ہے کہ قرآن پاک کو پس پشت ڈال کر دوسری کتب بھلے وہ اسلامی ہی ہوں کو قرآن پاک کے برابر لا کھڑا کیا گیا۔ 
لہذہ اب فلاں اور فلاں کتب سے فتوی لیا جائے گا۔ کیوں کہ فلاں فلاں امام نے ایسا بولا ہے۔ 
کوئی کتاب اصل کتابت اور تصحیح میں قرآن کے مقابل نہیں ہو سکتی۔ حدیث بذات خود وحی ہے اور قرآن پاک سے نہیں ٹکرا سکتی۔ 
ایسا کیوں ہے؟
اس لیے کہ لسانیات میں الفاظ انسانی ترقی کے ساتھ ساتھ ترکی کرتے ہیں۔ 
مثلا۔۔۔ 
کبھی انگریزی لفظ کی (key) کا مطلب محض کنجی ہوا کرتا تھا۔ پھر یہ کی بورڈ کا بٹن جا بنا۔ اسی طرح کال آن سے مراد حلق پھاڑ کر کسی کو آواز دینا اور بلانا۔ 
جبکہ اب کسی کو کال کرنے کا مطلب ۔۔۔۔۔ آپ خوب جانتے ہیں۔ 
لیکن اگر کوئی گیپ کوئی خاموش دور درمیان میں آئے یعنی کسی زبان کو کسی لمبے وقت کے وقفے کے بعد یا پہلے کے دور کی اشیاء کا نام رکھنا ہو تو اس سلسلہ میں زبان معذور ہوتی ہے۔ 
اب لفظ ہاتف کو لیجئے۔ ہاتف ایک غیب سے آواز دینے والے کو کہتے ہیں۔ 
جبکہ عربی میں اب اس کو موبائل کے لیے بولا جاتا ہے۔
لیکن کیا ہزار سال پہلے کے عرب اس کو ہاتف ہی کہتے؟ 
فرض کیجئے کسی دو ہزار سال پہلے کے عرب کو میزائل چلتے دکھائیں تو وہ کیا کہے گا؟
ڈیزی کٹر دکھائے جائیں تو تب؟
یقینا وہ میزائل کو آگ اگلتے تیر اور ڈیزی کٹر کو ڈریگن کہے گا۔ اور ساتھ یہ بھی کہ وہ نہ عام تیر ہیں نہ عام پرندے۔
کچھ ایسا ہی تھا جب قدیم عربوں کو جدید سائنسی پیشینگوئیاں دینی تھیں
افسوس کہ ملائیت (بشمول شیعہ و سنی ) نے اس کو لٹرل (لفظی) لیا اور ۔۔۔۔ 
نتیجہ سامنے ہے۔ 
ایرانی ملا ہو یا سعودی شیخ ۔۔۔ الامان الحفیظ
اللہ پاک و رسول اللہ ﷺ کے علم کا احاطہ نا ممکن ہے۔ 
شکریہ۔

You May Also Like

0 تبصرے